۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پیام رهبری به لبنان

حوزہ/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کل رات بیروت میں ہونے والے المناک دھماکے پر لبنانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے اس پیغام میں جو ان کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR کے ٹویٹر ہینڈل سے جاری کیا گيا ہے، کہا گيا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ میں دھماکے کے دردناک سانحے میں، جس میں بڑی تعداد میں لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے اور بہت زیادہ مالی نقصان ہوا ہے، ہم لبنان کے عزیز عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ اس حادثے پر صبر، لبنان کے افتخارات کا ایک سنہری ورق ہوگا۔

واضح رہے کہ منگل کی شام بیروت بندرگاہ کے ایک ڈپو میں امونیم نائیٹریٹ ذخیرے میں آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے ایک مہیب دھماکہ ہوا تھا جس میں اب تک کم از کم ڈیڑھ سو افراد جاں بحق اور چار ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .